Wednesday, February 08, 2012
Become a Member

Current Articles | Categories | Search | Syndication

Wednesday, February 24, 2010
PTI Canada asks for inquiry into NA55 irregularities  (Urdu)
By Hammad Cheema    |    2632 Views    |    Article Rating    |    International, Canada
 

تحریک انصاف کینیڈا این اے 55 میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کی سخت مزمت کرتی ھے - شبیر چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کینیڈا این اے 55 میں دھاندلی کی سخت مزمت کرتی ھے اور نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتی ھے۔ حکومت پنجاب نے اپنے امیدوار کو جتوانے کے لئے اور تحریک انصاف کے سپورٹرز کو مایوس کرنے کے لئے جو اوچھے ھتکنڈے استعمال کئے ھیں، ان ھتکنڈوں سے تحریک انصاف کے سپورٹرز ہرگز مایوس نہیں ھوں گے۔ تحریک انصاف ایک نظریاتی جماعت ھے اور اس کے ووٹرز بھی نطریاتی ھیں، دھاندلی جیسا افسوسناک واقع اس بات کی دلیل ھے کہ مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف کے ووٹ بینک سے خائف ھے۔

 یہ بات ناقابل فہم ھے کہ2008 میں قومی اسمبلی کے اسی حلقہ 55 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار، اعجاز  خان جازی نے بطور آزاد امیدوار 10،000سے ذائد ووٹ حاصل کئے اور اس دفع  تحریک انصاف کے جھنڈے تلے صرف 3000ووٹ حاصل کر سکے۔

تحریک انصاف اپنے ووٹ بینک سے پوری طرح آگاہ ھے اور جانتی ھے کے مخالفین کے اوچھے ھتنڈے کسی بھی طرح پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی ووٹ بینک کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔ تحریک انصاف کے ووٹ بینک میں مسلسل اضافے نے مخالفین کو خوف میں مبتلا کر دیا ھے اور عوام کے سامنے اٰن کا اصلی چہرہ بے نقاب کر دیا ھے۔

حقیقی نطریات کب نہیں مرتے اور نہ ھی ان کو دبایا جا سکتا ھے۔

"تندی باد مخالف سے نہ گھبرایا کر

یہ تو چلتی ھے تجھے اونچا اڑانے کے لئے"

 

Mian M. Abubaqr

Spokesperson PTI Canada &

Coordinator Markham Chapter

Pakistan Tehreek-e-Insaf
Comments

 

USA   Canada   UK   Australia   New Zealand

© 2011 by Pakistan Tehreek-e-Insaf