این اے 120 کا نتیجہ By Muhammad Tahseen

Created on Tuesday, 19 September 2017 07:02 | 1074 Views
  • Print
  • Email

NA120 ka nateeja by Muhammad Tahseen

ٹرینڈ بترہا ہے کہ نون لیگ تقریبا دس سے پندرہ ہزار کی لیڈ سے جیت جائے گی۔ 2013 کے انتخابات میں نون لیگ نے یہ سیٹ چالیس ہزار سے زائد کے مارجن سے جیتی تھی۔ تحریک انصاف کے لوگ پریشان نا ہو یہ توقع سے زیادہ اچھی پرفارمنس ہے۔ یاد رہے پاکستان میں ضمنی انتخاب ہمیشہ حکمران جماعت جیتتی ہے۔ پنجاب پر نون لیگ نو سال سے حکمران ہے جبکہ وفاق میں بھی نون لیگ کی ہی حکومت ہے۔ پاکستان بھر سے 120 کی سیٹ نون لیگ کی سب سے مضبوط سیٹ سمجھی جاتی تھی کیونکہ 420 یعنی نواز شریف یہاں سے ہمیشہ الیکشن لڑتا اور جیتتا آیا ہے۔ اس سیٹ کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہاں نون لیگ نواز شریف کی جگہ کتا بھی کھڑا کردے تو کتا جیت جائے گا۔ ایسا ہی آج نون لیگ کی ایم این اے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ اگر کلثوم نواز کی جگہ کتا بھی کھڑا ہوتا تو اسے ہی ووٹ دیتے اور نون لیگ ہی جیتتی۔ لیکن اس ضمنی الیکشن کے نتائج پاکستان کے لیے بہت حوصلہ افزاء ہیں پاکستان بدل رہا ہے۔ شیر کی جگہ آہستہ آہستہ شعور لے رہا ہے۔ نون لیگ کو کبھی اس حلقے میں کمپین بھی نہیں کرنی پڑی لیکن اس بار نواز شریف کی بیٹی کو خود ایڑی چوٹی کا زور لگانا پڑا۔ دوسری طرف نہتی یاسمین راشد تھی جس کے پاس کمپین کے دوران اور جیتنے کے بعد بھی ووٹرز کو دینے کے لیے کچھ نا تھا۔ تمام تر حکومتی وسائل، پری پول رگنگ یعنی الیکشن اناؤنس ہونے کے بعد دھڑادھڑ ترقیاتی کام، تمام وفاقی و صوبائی وزراء اور بلدیاتی نمائندوں کی کھلی مداخلت اور کمپین کے بعد بھی نون لیگ کی کم مارجن سے فتح بتارہی ہے کہ پاکستان کا مسقبل روشن ہے۔ انشاءاللہ۔ (محمد تحسین)