Prime Minister Imran Khan - A name of revolutionary change | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Aik Tabdeeli - Insaf Blog

 

عمران خان ایک ایسا نام جو انقلابی لیڈر کی خوبیاں رکھتا اور ان کو بروئےکار لانے میں ہر ممکن قدم اٹھاتا نظر آتا ہے۔

عمران خان وہ نام ہے کہ جب سے پاکستان کے نام کے ساتھ جڑا پاکستان کے عزت اور وقار میں اضافہ ہی دیکھنے میں آیا حالانکہ میری اس بات سے بہت سے لوگ اتفاق نہیں کریں گے لیکن یہ حقیقت ہے جسے مجھے ماننے میں کوئی عار نہیں ۔

عمران خان جو بائیس سال کی انتھک جدوجہد کے بعد پاکستان کے موجودہ وزیراعظم ہیں اور اپنی کوششوں سے پاکستان کو ہر میدان میں اٹھانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔
عمران خان کی زندگی مسلسل جدوجہد کا نام ہے جس نے جہاں بھی قدم رکھا وہاں کامیابی سمیٹی۔

 کرکٹ کی بات کریں تو پاکستان کا واحد کھلاڑی جس نے پاکستان کے لئے ورلڈ کپ کا اعزاز جیتا، خدمتِ خلق کی طرف نظر اٹھائیں تو شوکت خانم ہسپتال زندہ مثال ہے جس میں غریبوں اور مستحق لوگوں کا علاج بلکل مفت اور جدید طریقہء کار سے کیا جاتا ہے۔ تعلیم کے شعبے کو دیکھیں تو نمل یونیورسٹی عمران خان کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اگر سیاست کی طرف دیکھیں تو آج وزیراعظم پاکستان کے روپ میں بہترین انسان پاکستان کا رہنما ہے۔

سابقہ وزرا اعظم جنہوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور صرف اپنے ہی مفادات کو مدِنظر رکھا جس کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر کافی کمزور ہو گیا۔ لیکن جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے ان کی پوری کوشش ہے کہ ہر وہ کام کیا جائے جس سے پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے، دنیا بھر میں پاکستان کا کھویا ہوا وقار واپس لایا جا سکے۔

میری دعا ہے کہ عمران خان کو اللہ پاک اس نیک مقصد میں کامیابی عطا فرمائے اور اللہ کریم عمران خان کا حامی و ناصر ہو

Tags:Imran Khan