تخت لاہور اور جنوبی پنجاب کی محرومیاں | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Takh E Lahore and South Punjab - Insaf Blog

 

لاہور صوبہ پنجاب، پاکستان کا دار الحکومت اور دوسرا بڑا شہر ہے۔ اسے پاکستان کا ثقافتی، تعلیمی اور تاریخی مرکز اور پاکستان کا دل اور باغوں کا شہر کہا جاتا ہے۔ 
شہر لاہور عظیم تاریخی ورثہ رکھنے والا شہر زندہ دلان لاہور وہ شہر کے جس کے بارے میں کہا گیا جنے لاہور نی ویکھیا او جمیا ای نی جو بھی اس شہر میں آتا اس کا دیوانہ ہو کے رہ جاتا یہاں کی خوبصورتی اور ترقی دیکھ کے انسان حیرت میں گم ہو جاتا اورنج لائن میٹرو موٹر وے کشادہ سڑکیں کسی کو بھی حیرت میں مبتلا کرنے کے لئے کافی ہیں جہاں ایک طرف اتنے ترقیاتی کام سکول کالج  یونیورسٹیاں روڈز پینے کے صاف پانی کے پلانٹس وہیں دوسری طرف برسوں سے محرومی کی دلدل میں پھنسا جنوبی پنجاب جو دیس ہے فرید کا جہاں محسن پاکستان ریاست بہاول پور تھی جسے سرائیکی وسیب کہا جاتا جہاں کے لوگ بچوں کو پیدا ہوتے ہی پاکستان سے محبت کا درس دیتے ہیں یہ  محرومی کی چکی میں پسا وہ بدقسمت خطہ ہے جہاں کے لوگوں کو لسانیت کی بنیاد پر تخت لاہور کے حکمرانوں نے ہمیشہ ہی وسائل سے محروم رکھا ہے یہاں کے لوگوں کو حق نہ کبھی پیپیلز پارٹی نے دینا گوارا کیا نہ نون لیگ نے نون لیگ کے صاحب اقتدار مفاد پرست لوگ تو انسان سمجھنا گوارا نہیں کرتے تھے جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں میں احساس محرومی بڑھتی جا رہی تھی کیوں کے ہمارے بچوں کے لئے نہ کالج تھے نہ بیماروں کے لئے کبھی اچھے ہسپتالوں کی ضرورت محسوس کی گئی موجودہ برسراقتدار پارٹی پاکستان تحریک انصاف نے اپنے انتخابی منشور میں یہ وعدہ کیا تھا کے ہم جنوبی پنجاب کو اس کا حق دیں گے اور محرومیاں دور کریں گے اسی وعدے کو پایا تکمیل تک پہنچاتے ہوے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کے بجٹ میں 35 فیصد حصہ رکھا اور ہر ضلع کے لئے الگ فنڈ رکھے گئے جس سے جنوبی پنجاب کے لوگ کافی خوش ہیں اور ان کو اپنایت کا احساس ہوا  اس کے علاوہ پہلی بار یہاں کے کاشت کار کو ان کی فصلوں کا مکمل معاوضہ ملا جس سے کسان خوش حال نظر آ رہا ہے 
پہلی بار جنوبی پنجاب کے لوگ کسی حکومت سے خوش ہیں جس نے انھیں اپنا سمجھا انھیں ان کا وہ حق دیا جس کے وہ حقدار تھے...
اب وہ وقت نہیں رہا کے کوئی کسی کو ان کے حقوق سے  محروم رکھ سکے کیوں کے اب تعصب والی سیاست کو عثمان بزدار نے دفن کر کے حقیقی عوامی خدمات اور ترقی کی طرف موڑ دیا ہے
 جنوبی پنجاب کے لوگ آنے والی حکومت سے یہ ہی امید رکھتے ہیں کے حقدار کو اس کا حق دیا جائے گا نہ کے محروم رکھا جاۓ گا...
پاکستان ہمیشہ پائندہ باد