صحت سہولت کارڈ آزادکشمیر - انصاف بلاگ | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Insaf Health Card Azad KAshmir - Insaf Blog

 

مرد بحران میرا کپتان عمران خان
صحت سہولت کارڈ آزادکشمیر 
سیاست میں قدم رکھتے وقت میری دلی خواہش تھی کہ اپنے دیس کے لوگوں بالخصوص غرباء کو مُفت علاج کی سہولت فراہم کروں۔” یہ وہ خواب تھا جسکی تکمیل کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نہ صرف کوشش کی بلکہ اسے عملی جامہ بھی پہنایا۔ لیکن جن کٹھن معاشی حالات میں یہ کارنامہ سرانجام دیا گیا ہمارے لئے وہ جاننا بھی بہت اہم ہے ۔دنیا کی حالیہ تاریخ میں ایسی کوئی نظیر نہیں ملتی کہ ملکی معیشت نااہل حکمرانوں کی مادیت پرستی کے باعث آخری ہچکولے کھا رہی ہو، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بدترین سطح کو پہنچ چکا ہو، بین الاقوامی قرضوں کا بوجھ ملکی وسائل سے کئی گنا بڑا ہو۔ ملک کا ہر ادارہ اقرباپروری، رشوت خوری، کام چوری اور من پسند مراعات کی خواہشات کے انبار تلے پس چکا ہو اور تجزیہ کار ملک کےدیوالیہ ہونے کا مژدہ سنا رہے تھے تو ایسے میں ایک مرد قلندر، عمران خان کیصورت اقتدار سنبھالتے ہوئے ڈوبتی نیا کو کنارے لگانے میں ہمہ تن گوش مصروف ہو جاتا ہے۔
ملکی معیشت میں لگے زخموں کے اعداوشمار کی جامع تفصیل  کے پیش نظر درست سمت کا تعین کرتے ہوئے بنیادی امور ہی ابھی انجام پائے تھے کہ پوری دنیا کرونا کے باعث جمود کا شکار ہوگئی۔ معاشی نشونما کو گویا الٹا پہیہ لگ گیا۔ ان دگرگوں حالات میں مرد بحران عمران خان نے بین الاقوامی طور پر مانی گئی لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کے تحت، اللہ کے فضل و کرم سے، نہ صرف کرونا پر قابو پایا بلکہ معیشت کو بھی گویا پر لگ گئے۔ آج ماشاءاللہ پاکستانی برآمدات گزشتہ دو دھائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔
تاریخی خسارے اور کرونا جیسے مشکل حالات میں عمران خان اور کچھ بھی نہ کرتے تو ملکی معیشت کو بہتری کی جانب لانا بذات خود ایک عظیم کارنامہ ہے لیکن آپ نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ “ احساس” کے نام سے غریب اور مستحق افراد میں منصفانہ و شفاف طریقہ اپناتے ہوئے نقد رقوم تقسیم کیں۔نادار، بیواؤں اور مستحق ضعیف پاکستانیوں کیلئے وظائف مقرر کئے۔ 
یہ وہ پس منظر ہے کہ جسمیں خستہ حال معیشت کو سنبھالا دیتے ہوئے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی  جیسا  تاریخ ساز کارنامہ انجام دیتے ہوئے خیبر پختوانخواہ اور پنجاب کے شہریوں کو بلا تخصیص صحت سہولت پروگرام کے تحت ہر خاندان کو ایک ملین روپے کی یونیورسل انشورنس مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
آزادکشمیر کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ حزب مخالف کی حکومت کے باوجود کشمیریوں سے اپنی بے پناہ محبت اور خیر سگالی کے جذبے کے تحت آزادکشمیر کے دس اضلاع میں ہر خاندان کو نادرا شناختی کارڈ کے تحت صحت انصاف کی سہولت فراہم کرنے کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ہر خاندان سرکاری، پرائیویٹ یا فوجی ہسپتال میں اپنا مُفت علاج کروا سکے گا۔
ہسپتال سے ڈس چارج کئیے جانے کے بعد مریض کو گھر لیجانے کیلئے ایک ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں دئیے جائینگے۔ خدانخواستہ مریض کا ہسپتال میں دوران علاج انتقال ہو جائے تو تدفین کیلئے دس ہزار روپے فراہم کہے جائینگے۔ سردست پاکستان میں 350 جبکہ آزادکشمیر میں 11ہسپتال صحت سہولت پروگرام کے پینل تحت رجسٹر ہو چکے ہیں۔
مزید برآں آزادکشمیر کے ہر ڈسٹرکٹ کو معیاری علاج کیلئے اپ گریڈ کرتے ہوئے دیگر ہسپتالوں کے پینل میں شامل کیا جائیگا تاکہ عوام کو دوردراز سفر کی مصیبت سے چھٹکارہ مل سکے۔

فلاحی ریاست کی بنیاد پر معاشی مجبوریوں کے باوجود مُفت علاج کی سہولت بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کیلئے بھی ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی بہترین دلجوئی، خیرخواہی اور سہولت کاری اپنا فرض سمجھتا اور نبھاتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا یہ کارنامہ کشمیریوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ روٹی کپڑا مکان اور غریب عوام کو سہولت دینے کے نعرے تو خوب گائے گئے لیکن عملی طور پر ایسے عظیم کارنامے انجام دینے کیلئے جس محبت، احساس، ہمدردی اور عوام دوست سوچ کی ضرورت ہوتی ہے وہ قیام پاکستان سے اب تک کی تاریخ میں صرف عمران خان کی صورت ہی ملی ہے۔ ہم کشمیری اس مرد بحران،  کپتان اور بہترین انسان وزیراعظم عمران خان کو سلام کرتے ہیں۔