ارشد داد | Pakistan Tehreek-e-Insaf
سیکریٹری جنرل

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ارشد داد کا ایک مختصر تعارف:

26 مئی 2018کو انہیں تحریک انصاف کا ایڈیشنل سیکریٹری جنرل تعینات کیا گیا۔

اس سے قبل وہ مرکزی انضباطی کمیٹی کے کنوینر رہے۔

1996 میں تحریک انصاف کی تشکیل کے کچھ ہی ہفتوں بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی.

1997 میں گجرات سے انتخابات میں حصہ لیا۔

آپ کے والد برگیڈئیر صاحبداد ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں صوبائی وزیر رہے۔

ارشد داد پیشے کے اعتبار سے الیکٹریکل انجینئر ہیں 

آپ نے 1971 میں یو ای ٹی لاہور سے گریجویٹ کیا 

آپ بطور انجینئر نو سال تک قومی ٹیلی ویژن سے وابستہ رہے۔

عرصہ دراز سے سوشل ورک میں بہت زیادہ فعال ہیں۔

آپ کے والد کے نام پر ایک ٹرسٹ بھی قائم ہے۔

اس ٹرسٹ کے زیر انتظام یتیموں کی دیکھ بھال کے علاوہ پرائمری اور سیکنڈری تعلیم بھی دی جاتی ہے۔