عمران خان دو روزہ دورے پر کراچی میں 18 مارچ 2018 | Pakistan Tehreek-e-Insaf
imran-khan-karachi-18th-march-2018

عمران خان نے کراچی پہنچ کر میڈیا سے بات کی جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر جھوٹے دعوے کرنے پر بلاول زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا 

عمران خان نے مزید کہا کہ 

"پیپلز پارٹی کے دس سالوں میں آپ نے کراچی اور اندرون سندھ کے لئے کیا کیا ہے ؟ کراچی اور سندھ کے دوسرے شہروں میں پینے کا پانی کیوں دستیاب نہیں ہے ؟"
اس کے بعد عمران خان نے ایک میرا تھون ممبر شپ مہم شروع کی اور کراچی کے مختلف مقامات پر لگائے گئے 9 مخلتف کیمپس کا دورہ کیا ، چاہے وہ کورنگی ہو ، کراچی کا دل لیاری ہو .  عمران خان نے تحریک انصاف کی جاری ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا 

اس کے بعد عمران خان نے کہا کہ "کراچی میں بلدیاتی نظام کے پاس محدود وسائل ہے ، اس شہر کو ایک با اختیار بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے تا کہ شہر کے مسائل کا حل نکالا جا سکے . پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے ، سندھ میں جو لوگ بھی حکومت میں آتے ہیں انہوں نے کراچی کیلئے کبھی دلچسپی دکھائی ہی نہیں ،یہ آپک کا پیسا دبئی لے گئے . بے بی بلاول کو چاہیے کہ پہلے اپنے والد سے پوچھے کہ وہ ارب پتی کیسے بنے 

کراچی کو ایک ایماندار اور بے لوث قیادت کی ضرورت ہے اور تحریک انصاف بے لوث ہو کر آپ کی قیادت کرے گی  ، بلا شبہ 2018 تحریک انصاف کا ہے اور میں کراچی کے شہریوں سے کہتا ہوں کہ اپنے ووٹ کا استعمال کرکے اپنے مستقبل کو بدلیں "

خیبر پختونخوا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 

"خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی شرح سب سے زیادہ تھی لیکن آج وہاں امن ہے ، پولیس غیر سیاسی اور خودکار ہے " 

اسکے بعد عمران خان نے ڈسکو بیکری چوک میں ایک اجتماع سے خطاب کیا اور نوجوانوں سے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے رکن بنیں 

کراچی کے لوگوں کی امیدیں عمران خان سے وابستہ ہیں ، صرف عمران خان بے لوث ہو کر اس شہر کی قیادت کر سکتے ہیں . اب تبدیلی کی اس لہر کو کوئی نہیں روک سکتا ، یہی وہ وقت ہے جب کراچی کے لوگوں کو آگے بڑھ کر پوری قوت کے ساتھ کرپشن کو شکست دینی ہے ، تحریک انصاف نے کراچی کو مکمل طور پر اپنائیت دی ہے اور انشاء الله یہ شہر پاکستان کے اگلے وزیراعظم کا انتخاب کرے گا