سمارٹ لاک ڈاؤن کیسے بہتر ہے | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Smart lockdown Insaf Blog

 


1) لاک ڈاؤن لگا دینا کسی دیہاڑی دار مزدور سے اس کا روزگار چھین لینے کے مترادف ہے.  دنیا میں جہاں بھی لاک ڈاؤن کیا, یہاں تک کہ امریکہ برطانیہ جیسے ممالک کی بھی معیشت  بیٹھ گئی پاکستان کی معیشت تو پہلے ہی نارمل حالت میں  تھی ایسے میں لوگوں کو بھوکہ مارنے سے بہتر یہی تھا کہ ان کو احتیاطی تدابیر بتا کر کام کرنے کی آزادی دی جائے تاکہ وہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے لیے روزگار کا بندوبست کر سکیں. 

2) حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ انتہائی بہترین اقدام ہے. کیونکہ ایس او پیز پر عمل سے ہم کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کافی حد تک کامیاب ہو سکتے ہیں مگر پھر بھی وہ علاقے جہاں پر قابو پانا مشکل ہو وہاں پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگا کر ضروری اقدامات کے ساتھ ضروری جگہوں کو کھولنا ہی احسن قدم ثابت ہوگا. 

3)جیسا کہ ٹریفک حادثات کی  وجہ سے دنیا میں کئی لوگوں کی جانیں  چلی جاتی ہے مگر اس کے علاج کے لیے ہم کبھی یہ نہیں کرتے کے روڈ پر گاڑیوں کا چلانا بند کر دیں بلکہ ٹریفک قوانین بناتے ہیں تاکہ لوگ اس پر عمل کریں اور حادثات سے محفوظ رہ کر  اپنی اور لوگوں کی جانیں بچائیں.


4) اسی طرح سگریٹ نوشی اس سے بھی اموات کی شرح کم نہیں مگر اس سے دوری ہی یا مقدار میں کمی ہی ہماری زندگی بچا سکتی ہے.. 


5) ہمارے پاس ایسے ممالک کی بھی مثال ہے جنہوں نے first peak کے بعد decline phase میں آنے کے بعد لاک ڈاؤن کو دوبارہ جب کھولنا شروع کیا تو ان کا گراف دوبارہ سے اوپر جانے لگا. جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آپ لاک ڈاؤن سے وائرس کو کچھ وقت کے لیے تھمأ سکتے ہیں مگر یہ کوئی علاج نہیں. جسے اوپر دی گئی مثالوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دیگر بیماریوں یا حادثات سے بھی لوگوں کی جانیں جاتی ہیں مگر اس کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں نہ کہ عوام کو یرغمال بنا لیا جائے. ہاں مگر وہ علاقے جہاں ایس او پیز پر باقاعدگئ سے عملا درامد نہ ہو اور کروانا کا پھیلاو بڑھ رہا ہو ان علاقوں کو وہاں کی عوام پر بے احتیاطی کے سببب سخت قسم کا لاک ڈاؤن لگایا جائے...بالکل اسی طرح جس طرح ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں پر چالان کیا جاتا ہے.ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں اور کرونا پھیلاؤ کا سبب بنے والوں کے لیے لاک ڈاؤن کیا جائے.


 برائے مہربانی اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں ملک بند کر دینا علاج نہیں عقل کے پردے کھول دینا علاج ہے.