نا اہل وزیراعظم اور انکے خاندان پر عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد | Pakistan Tehreek-e-Insaf

بلآخر نواز شریف اور ان کے خاندان پر عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کردی گئی ہے , نا اہل وزیراعظم نواز شریف ، انکی بیٹی مریم صفدر ، داماد کیپٹن صفدر اور بیٹے حسن اور حسین نواز اس فرد جرم میں شامل ہیں ، یہ فرد جرم لندن فلیٹس کی ملکیت کے کیس کی وجہ سے عائد کی گئی ہے ,عدالت نے یہ فرد جرم تیرا اکتوبر کو عائد کرنا تھا مگر اس دن شریف خاندان کے سپورٹرز اور پولیس کے درمیان ہنگامہ ہوگیا ، مریم نواز اور ن لیگ کی لیڈرشپ نے ہنگامہ آرائی کیلئے عدالت میں اپنے سپورٹرز کو جمع کرلیا تھا  شریف خاندان اور اسحاق ڈار پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے تین کیسز ہیں ,ان سب نے نیب سے درخواست کی تھی کہ ان پر فرد جرم عائد نہ کی جائے . جب یہ کیسز عدالت میں نہیں آئے تھے تو شریف خاندان نعرے لگایا کرتا تھا کہ "اس معاملے کو عدالت میں لے کر جاؤ ، عدالت میں ثابت کرو" . شریف خاندان نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ پانامہ پیپرز کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اسلئے اس معاملے کو عدالت میں لایا جائے لیکن اب جبکہ کیسز عدالت میں ہیں  ، یہ عدالتوں سے درخواست کر رہے ہیں کہ احتساب کی کاروائی روک دی جائے . انہوں نے بہت دعوے کئے تھے کہ ہم عدالتی جنگ لڑیں گے ، لیکن اب جبکہ نواز شریف نا اہل ہو چکے ہیں اور شریف خاندان پر احتساب عدالت میں کیس چل رہے ہیں ، تو یہ لوگ اب عدالتوں کو سیدھی سیدھی دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں  اس کرپٹ مافیا کو اب احتساب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کہ صرف اور صرف عمران خان کی وجہ سے اور عوام کے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے ہے . جب پانامہ پیپرز لیک ہوئے تو ایک وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ میاں صاحب فکر نہ کرو لوگ یہ پانامہ شانامہ بھول جائینگے . لیکن ایک شخص تھا جو مرد آہن کی طرح کرپشن کے خلاف کھڑا تھا ، وہ شخص جو پاکستان کیلئے ایک امید ہے ، وہ شخص جو کبھی ہار نہیں مانتا ، اور وہ شخص ہے عمران خان . اس نے کرپشن کے خلاف اپنی جدوجہد پر ہار ماننے سے انکار کردیا اور لڑائی جاری رکھی ، عمران خان نے سڑکوں پر یہ جنگ لڑی اور پھر کرپشن کے کیسز کو عدالت میں لے کر آیا ، پاکستان کے لوگوں نے ہر ایک مقام پر عمران خان کا ساتھ دیا ، اور اسی وجہ سے آج یہ مافیا عدالتوں میں کرپشن کیسز کا سامنا کر رہا ہے